بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کا الزام واپس لے لیا

فوج نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں کسی قسم کی ایئر ڈیفنس گنز یا سسٹم نصب نہیں کیا تھا:افسر
نئی دہلی (آئی این پی ) مودی سرکار نے سکھ رہنمائوں کی تردید کے بعد پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر حملے کا الزام واپس لے لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سکھ رہنمائوں کی تردید کے بعد بھارتی فوج کا وضاحتی بیان سامنے آ یا ہے، بھارتی فوج نے شرمندگی سے بچنے کے لیے یو ٹرن لے لیا  ۔بھارتی فوج نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔بھارتی فوج کے افسروں کی جانب سے کیے گئے دعوے کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے نتیجے میں اب بھارتی فوج نے نیا بیان جاری کیا ہے  فوج نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں کسی قسم کی ایئر ڈیفنس گنز یا سسٹم نصب نہیں کیا تھا