کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025ء فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ سندھ اسمبلی نے اس بل کی منظوری دی تھی جس میں کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے سندھ حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن کے نئے اصول متعارف کرائے ہیں۔ اس بل کے تحت پراسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کام کریں گے۔ اس ترمیم کا مقصد پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری لانا اور قانون کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔