فخر زمان نے حسن نواز کے بارے میں کیا کہا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے نوجوان بیٹر حسن نواز کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر فخر زمان نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کمال کردیا، بڑے ٹوٹل چیز کرنے کے لیے ایسی ہی سوچ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے سنچری بنادی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے قابل ہیں۔فخر زمان نے لکھا کہ ’محمد حارث اور سلمان علی ا?غا نے بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔