سمارٹ سیف سٹیز کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی۔پنجاب ایمرجنسی آئی کمیونیکیشن فیچرز، جدید ٹیبلٹس و ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ کی کارکردگی، سمارٹ سیف سٹیز کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے پنجاب ایمرجنسی آئی کے اغراض و مقاصد اور افادیت بارے بریفنگ دی۔ آئی جی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات انجام دینے والے افسر جان محمد کو ترقی ملنے پر ایس پی عہدے کے رینک بھی لگائے۔