واشنگٹن(آئی این پی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کا خوف فحش اداکارہ کو کھانے لگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ لینڈ وارڈ نامی فحش فلموں کی اداکارہ نے ٹرمپ کی دوسری مرتبہ صدارت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے امریکی صدر منتخب ہونے سے فحش فلم انڈسٹری کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔میٹ لینڈ وارڈ کے خیال میں ٹرمپ فحش ستاروں کے حامی نہیں ہوں گے۔ میٹ لینڈ وارڈ کو شک ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالغ فلمی صنعت کی حمایت نہیں کریں گے۔