3افراد کی لاشیں بر آمد

 لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر تین نشے کے عادی افراد کی لاشیں بر آمد ،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے شہزادہ پیر دربار، کوٹ کمبوہ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ دوسرے واقعہ میں داتا دربار چوک کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا جبکہ لاری اڈا کے علاقے چاندنی چوک کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔