نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں امتحانات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور پیپرز لیک ہونے کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے سینکڑوں نوجوان حامیوں نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہائوس کے قریب سٹیل کی تھالیاں اور چمچ بجا کر شدید احتجاج کیا۔ امریکی خبررساںں ادارے کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دیں۔ نوجوانوں اور طلبہ کی اس نوخیز تحریک کے احتجاج نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت پر دبائو مزید بڑھا دیا ہے۔نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس نے ڈرون کیمروں کے ذریعے مظاہرین کی نگرانی کی