کاکروچ جنتا پارٹی کا جنتر منتر پر احتجاج ،دوملزمان گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی پابندی ماننے سے انکار کردیا جبکہ  دوبارہ احتجاج کی کوشش پر پارٹی کے دو مرکزی رہنمائو ں کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے یگرفتار دونوں رہنمائو ں کو پانچ روزکیلئے جیل بھیج دیا ہے،کاکروچ پارٹی نے جنتر منتر پر احتجاج پر پابندی کو مودی سرکار کے خوف کی علامت قرار دیا ہے۔پارٹی رہنمائو ں کا کہنا ہیکہ جس جنتر منتر پر احتجاج کرکے وزیر تعلیم کا استعفی لیا تھا، اب وہیں سے چیف الیکشن کمشنر کا استعفی بھی لیں گے۔