مری گلاس ٹرین منصوبہ، سیاحتی سفر میں انقلاب کی تیاری؛ تعمیراتی کام جلد شروع

 اسلام آباد کے لیک ویو پارک کے قریب سے شروع ہو کر مری بس اسٹینڈ تک جائے گا،40 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی)مری گلاس ٹرین منصوبہ ایک مرتبہ پھر تیزی سے پیش رفت کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کا مقصد اسلام آباد اور مری کے درمیان جدید، تیز رفتار اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت شیشے کے کیبن والی الیکٹرک مونوریل چلائی جائے گی جو سیاحوں کو پہاڑی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع فراہم کرے گی۔حکام کے مطابق منصوبے کا مجوزہ روٹ تقریبا 40 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا، جو اسلام آباد کے لیک ویو پارک کے قریب سے شروع ہو کر مری بس اسٹینڈ تک جائے گا۔ ابتدائی منصوبے میں لیک ویو پارک، چھتر پارک، گھوڑا گلی اور مری کے قریب اسٹیشنز شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی ہے