مری گلاس ٹرین کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی
اسلام آباد(آئی این پی )مری گلاس ٹرین منصوبے کے کنسلٹنٹ نے سی ڈی اے کو تجویز دی ہے کہ منصوبے کے مجوزہ روٹ کو فیض آباد کے راستے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک بڑھایا جائے۔یہ تجویز پنجاب حکومت، نیسپاک اور سی ڈی اے کے حالیہ اجلاسوں میں پیش کی گئی ہے، جہاں منصوبے کے اگلے مرحلے پر کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، پنجاب حکومت راول جھیل پارک اور بھارہ کہو بائی پاس سے مری تک گلاس ٹرین سروس کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے۔منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، موجودہ منصوبے کے مطابق ٹرین بھارہ کہو بائی پاس سے مری کے پنڈی پوائنٹ تک 40 کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔گزشتہ ماہ وزیراعلی کے مشیر شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور بورڈ ممبران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پنجاب حکام نے مری گلاس ٹرین کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی