سیالکوٹ، مبینہ طورپر 200 روپے چرانے کا الزام، ملزمان کا ذہنی معذور شخص پر تشدد

سیالکوٹ(آئی این پی )سیالکوٹ میں مبینہ طور پر 200 روپے چوری کرنے کے الزام پر ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی معذور شخص پر مبینہ طور پر 2سو روپے چرانے کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ پیسے چوری کرنے کے الزام پر 3 افراد کی جانب سے ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔