میں آخری سانس تک اس کی حفاظت کروں گا شہناز گل سے تعلق پر راگھو جویال کا ردعمل

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار راگھو جویال نے شہناز گل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر اس خاتون کی حفاظت کریں گے جو ان کے ساتھ ہو، اس کا محبت یا تعلق سے کوئی واسطہ نہیں۔راگھو جویال نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے والدین نے میری ایسی تربیت کی ہے کہ اگر میرے ساتھ کوئی بھی لڑکی ہو تو اس کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے۔ میں اپنی آخری سانس تک اس کی حفاظت کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فطرت ہی ایسی ہے کہ وہ ہر خاتون کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس وقت وہ اپنی اسٹار امیج کے بارے میں نہیں سوچتے۔اداکار نے یہ کھل کر واضح کر دیا کہ ان کے رویے کو رومینٹک تعلقات سے جوڑنا درست نہیں۔ لحاظہ، اس بیان کے بعد شہناز گل کے ساتھ ان کے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مزید تقویت نہیں مل سکی۔