اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: حلقہ بندیاں 22 سے 31 جولائی تک مکمل کی جائیں گی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا، یونین کونسلوں کی تعداد بڑھا دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی کارروائیاں 22 جولائی سے 31 جولائی 2026 تک مکمل کی جائیں گی۔دوسری جانب نئی یونین کونسلوں کی ابتدائی فہرست یکم اگست سے 25 اگست کے دوران تیار کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہری 27 اگست سے 16 ستمبر 2026 تک مجوزہ حلقہ بندیوں پر اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے