8 دسمبر تک حلقہ بندیوں کی تکمیل کرنے کی ہدایت، افسروں کے تبادلوں پر پابندی عائد
الیکشن کمیشن نے 12 اکتوبر سے حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیاں شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کے لیے حلقہ بندیاں کمیٹیوں کا تقرر کر دیا ہے۔حلقہ بندیوں کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہو کر 8 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ابتدائی فہرست 13 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک تیار کی جائے گی، جب کہ اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 نومبر مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراضات نمٹانے کے بعد حتمی فہرست 8 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے دوران کسی ضلع یا تحصیل کی سرحد میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی