پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری
2015 میں لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 274 تھی، حلقہ بندیوں کا کام رواں سال 20 اپریل سے شروع کیا گیا ، تھا ،شالیمار ٹائون میں 72، راوی ٹائون میں 52، واہگہ ٹائون میں 25 اور علامہ اقبال ٹائون میں 37 یونین کونسلز ہونگی
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، مکمل کی گئی حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیا گیا ،حلقہ بندیوں کا کام رواں سال 20 اپریل سے شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے،لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں، شالیمار ٹائون میں 72، راوی ٹائون میں 52، واہگہ ٹائون میں 25 اور علامہ اقبال ٹائون میں 37 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔اسی طرح سٹی ٹائون میں 69، رائے ونڈ میں 32، ماڈل ٹائون میں 77، نشتر ٹائون میں 40 اور صدر میں 29 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق 2015 میں لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 274 تھی، جو اب بڑھ کر 433 ہوگئی ہے، حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئیایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔