کسی غیرملکی شہری سے شادی پرتفصیلات اورپیشگی سرکاری اجازت بھی ظاہرکرنا ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت اہلِ خانہ کی غیر ملکی شہریت اور غیر ملکی سفری دستاویزات کو خفیہ رکھنے کا راستہ بند کرتے ہوئے تمام سول سرونٹس کے لیے غیر ملکی شہریت کا حلفیہ ڈیکلریشن لازمی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غیر ملکی شہریت،غیر ملکی سفری دستاویزات سے متعلق لازمی ڈیکلیریشن فارم جاری کر دیئے ، سول سرونٹس کی غیر ملکی شہریت سے متعلق رولز 2026 کے تحت ڈیکلیریشن فارم جاری کیے گئے ہیں ۔ سرکاری ملازمین کے لیے تین مختلف مواقع پر ڈیکلیریشن جمع کرانا لازم ہو گا، ملازمت میں شمولیت کے وقت غیر ملکی شہریت کی تفصیلات دینا لازمی ہو گا ، بیوروکریٹس کو ہرسال غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلیریشن جمع کرانا ہو گی، غیرملکی پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ اور مستقل رہائش کارڈ کی معلومات بھی دینا ہوں گی۔زیرکفالت افراد کی غیرملکی شہریت کی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیدیا گیاہے جبکہ کسی غیرملکی شہری سے شادی پر تفصیلات اور پیشگی سرکاری اجازت بھی ظاہر کرنا ہو گی