پاکستان شاہینز کو دھچکہ: ساجد خان زخمی، انگلینڈ ٹور سے باہر

پاکستان شاہینز کو دھچکہ: ساجد خان زخمی، انگلینڈ ٹور سے باہر

ویب ڈیسک: پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو دورہ انگلینڈ کے دوران بڑا دھچکہ لگا ہے، ٹیم کے تجربہ کار اسپنر ساجد خان پریکٹس کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹون برج میں پیش آیا جہاں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا۔ ابتدائی معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل کی نگرانی میں رکھا گیا اور اب وہ پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تاحال کسی متبادل کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا۔اسپینر کی غیر موجودگی میں پاکستان شاہینز کو بولنگ کے شعبے میں محدود وسائل کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، جب کہ ٹیم آج اپنا پہلا ون ڈے میچ بیکنہم میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بلے باز: علی زریاب، اذان اویس، عمیر بن یوسف، شاہد عزیز
آل راؤنڈرز: حیدر علی، معاذ صداقت، شامل حسین
بولرز: فیصل اکرم، مہران ممتاز، میر حمزہ، مبصر خان، موسیٰ خان، عبید شاہ
وکٹ کیپرز: روحیل نذیر، محمد سلمان
کوچنگ اسٹاف: مشتاق احمد (ہیڈ کوچ)
ساجد خان کی عدم موجودگی ٹیم کے اسپن اٹیک کو متاثر کر سکتی ہے، تاہم نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو ثابت کرنے کا ایک نادر موقع بھی فراہم ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ زخمی کھلاڑی کی صحت کو ترجیح دے رہی ہے اور اس وقت فوری متبادل کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔