نجکاری سے قبل پی آئی اے کے تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع

 کراچی(آئی این پی )نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کے تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع کردیا گیا۔سالانہ آڈٹ کیلئے  پی آئی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان کو انٹرنل آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آڈٹ کے نتائج کو نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم کو پیش کیا جائے گا۔