خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکان کی لذیذ پکوانوں سے تواضع، کھانے پر ٹوٹ پڑے

 پشاور (آ ئی این پی )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات   کیلئے پولنگ  کے دوران  اسمبلی لان میں ارکان کیلئے شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں کھانے لگتے ہی ارکان و شرکا کھانے پر ٹوٹ پڑے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 10 مختلف پکوان تیار کیے گئے جن میں نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلا، کھیر، اور دیگر روایتی نمکین و میٹھے کھانوں سے تواضع کی گئی   ۔کھانے کی مہک جیسے ہی اسمبلی لان میں پھیلی، شرکا نے تمام سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے کھانے پر بھرپور توجہ مرکوز کی