اسلام آباد (آئی ا ین پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے تیسری مرتبہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے خلاف سرکاری مہم کو روکنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ اس حوالے سے قیمت خرید میں رد و بدل کی کوئی رسمی سمری ان کے دفتر تک پہنچنے سے پہلے ہی اس مہم کو منجمد کر دیا گیا۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ ہمیں وزیر اعظم آفس کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے خلاف مہم روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے ایک بیانیہ تشکیل دینا تھا جس کے بعد کابینہ میں سمری پیش کی جانی تھی، لیکن ہمیں تیسری بار پیچھے ہٹنے کا کہا گیا ہے