ودیا بالن پاکستان آئیں تو ڈرامہ میں کاسٹ کرنا چاہوں گی: مدیحہ امام

ودیا بالن پاکستان آئیں تو ڈرامہ میں کاسٹ کرنا چاہوں گی: مدیحہ امام

پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اداکارہ مدیحہ امام اپنی جاندار اداکاری اور میزبانی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا اور بعد میں ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے لگیں۔ مدیحہ امام بھارتی فلمساز موجی بسر سے بھی شادی کر چکی ہیں۔حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ اگر کسی بھارتی اداکار کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانا ہو تو کس کو کاسٹ کریں گی؟ اس کے جواب میں مدیحہ امام نے کہا کہ وہ ودیا بالن کو لے کر ڈرامہ بنانا چاہیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ودیا ٹی وی کی بھی شاندار اداکارہ ثابت ہوں گی۔مدیحہ امام نے کہا کہ اگر ودیا بالن پاکستان آئیں تو ہماری ٹی وی انڈسٹری میں وہ ایک بہترین اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔بھارت میں کام کے حوالے سے سوال پر مدیحہ امام نے کہا کہ اداکاروں کو دنیا بھر میں کام کرنا چاہیے، تاہم یہ حساس معاملہ ہے، اس لیے فیصلہ کرتے وقت ہر پہلو کا خیال رکھنا ضروری ہے۔