احتجاج عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے سے نہیں روک سکتا:سرفراز بگٹی

 سالانہ بجٹ ایک ہزار ارب، تقریبا 80 فیصد نان ڈویلپمنٹ اخراجات کی نذر ہو جاتا ہے 
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سالانہ بجٹ تقریباً ایک ہزار ارب روپے ہے جس میں سے تقریبا 80 فیصد نان ڈیویلپمنٹ اخراجات کی نذر ہو جاتا ہے اور نان ڈیویلپمنٹ بجٹ کا بڑا حصہ صوبے کے لگ بھگ ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یہ بیان سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراظہار خیال کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی 1.3 کروڑ آبادی کی فلاح و ترقی کے لیے محض 200 ارب روپے دستیاب ہوتے ہیں جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا اصلاحات کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا، تاہم دباؤ، احتجاج یا کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ انہیں عوام کے حق کے تحفظ سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اصلاحات کا عمل ہر صورت جاری رہے گا