گندم بحران پر قابو پانے کیلئے ویٹ ریلیز پالیسی نافذ

پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور گندم بحران پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔ذرائع کے مطابق آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ کر دی گئی ہے، پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔صوبے بھر کی فعال فلور ملز کو حکومت کی جانب سے گندم فراہم کی جائیگی