اسلام آباد ہائیکورٹ، ایمان مزاری اور ہادی علی کی حفاظتی ضمانت منظور

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی نئے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی نئے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد بھی سماعت کے دوران موجود تھے،