اسلام آباد ہائیکورٹ، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج

 اسلام آباد (آئی این پی )اسلا م آباد ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج کردیں۔ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستیں خارج کیں ۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔  ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی پر تشدد اور دھمکیوں کا الزام ہے۔