بھارت، تیندوا مٹھائی کی دکان میں گھس آیا، خوف و ہراس پھیل گیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے وفاقی زیرِ انتظام خطے دامن میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک تیندوا نانی دامن کے مصروف مارکیٹ ایریا میں واقع مٹھائی کی دکان میں داخل ہو گیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے عملے نے تقریبا 10 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد تیندوے کو بحفاظت قابو کر لیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق  گزشتہ  صبح تقریبا 11:30 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک تیندوا نانی دامن کے بازار میں واقع مٹھائی کی دکان میں گھس آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور جنگلاتی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کی آمد و رفت بند کر دی گئی۔  ریسکیو آپریشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تیندوا عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا تھا