پودوں کے سانس لینے کا عمل دیکھنا ممکن ہوگیا،نئی تحقیق

واشنگٹن (آئی این پی )سائنسدانوں نے پہلی بار پودوں کے سانس لینے کے عمل کو براہِ راست دیکھنے میں کامیابی حاصل کر لی  ۔اس نئی سائنسی تحقیق کے ذریعے پودوں کے پتوں میں موجود باریک سوراخوں کی سرگرمی کو ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ہوا اور پانی کے تبادلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں بہتر فصلوں کی تیاری اور پانی کے مثر استعمال میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔یہ تحقیق امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین کے سائنس دانوں نے کی ہے۔ انہوں نے ایک جدید آلہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے پودوں کے پتوں میں موجود نہایت باریک سوراخوں، جنہیں اسٹوماٹا کہا جاتا ہے، کی سرگرمی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے