سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا
نیویارک(آئی این پی)ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی گولہ باری ایک بار پھر شروع ہو گئی۔ جس میں دونوں جانب سے طنزیہ تبصرے اور مذاق کی گولہ باری دیکھی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ تو ریان ایئر کے آفیشل اکانٹ نے طنزیہ انداز میں مسک کو چھیڑتے ہوئے کہا شاید آپ کو وائی فائی کی ضرورت ہے؟اس کے جواب میں ایلون مسک نے دوبارہ ریان ایئر کو خریدنے کی بات چھیڑ دی۔ اور اپنے ایکس اکائونٹ پر صارفین سے پوچھا کہ انہیں کمپنی خریدنی چاہیے یا نہیں