نیویارک(آئی این پی)امریکا کی ریاست نیو یارک سٹی میں نرسز کی سب سے بڑی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت سردی کے باوجود 15 ہزار سے زائد نرسز مسلسل آٹھویں روز بھی اپنے بنیادی حقوق کی خاطر سڑکوں پر موجود ہیں۔ نرسز ایسوسی ایشن اور ہسپتالوں کے درمیان تاحال مذاکرات طے نہیں ہو سکے، نرسز نے عملے کے بہتر تناسب، کام کی جگہ پر تحفظ اور طبی سہولیات جیسے مطالبات کر رکھے ہیں۔