کورونا کے بعد سے نیو یارک میں بہت زیادہ مہنگائی ہو گئی:، ظہران ممدانی

نیویارک میں ریسکیو سسٹم کو بہترین کر دیا گیا‘شہریوں کے لئے سستے سٹوروں کا جلد افتتاح کریں گے
نیویارک(آئی این پی ) میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے کہا  نیویارک میں ریسکیو سسٹم کو بہترین کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے  مطابق میئر ظہران ممدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے وعدوں کو پورا کیا مزید وعدے بھی پورے کریں گے، کرونا کے بعد سے نیو یارک میں بہت زیادہ مہنگائی ہو گئی ہے، شہریوں کے لئے سستے سٹوروں کا جلد افتتاح کریں گے۔میئر نیویارک کا مزید کہنا تھا کہ شہری سستے سٹوروں سے مناسب قیمت پر اشیا خرید سکیں گے۔