پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

لاہور(آئی  این پی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا 38 واں اجلاس 26 جنوری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے محکمہ قانون کو گورنر پنجاب کو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے ایجنڈا کی تیاری شروع کر دی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے