پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت ‘حکومت25لاکھ میٹرک ٹن خریدے گی
لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت کی گندم پالیسی 2026 سامنے آگئی، جس کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے، نئی گندم کی فی من قیمت 3500 روپے رکھی گئی ہے۔گندم پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دیدی، حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے، رواں سال کیلئے گندم کی قیمت2025 میں گندم کی اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی ہے۔پالیسی کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کیا جائے گا،