لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کونسل کا 14 واں اجلاس صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہواجس میں کونسل ممبران کے سامنے 7 ایجنڈوں کو پیش کیا گیا۔چیئرمین رنگ روڑ اتھارٹی نے کونسل ممبران کو ایجنڈوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں رنگ روڈ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ 2024/25 اور سابق 5 سالہ بجٹ کو محکمہ فنانس اور سی اے فرم سے چیک کر انے، اتھارٹی میں بھرتی کے طریقہ کار / رولز میں ترامیم کو ایس اینڈ جی اے ڈی اور ریگولیشن ونگ سے ویٹ کر انے کی ہدایت کی گئی۔دو رویہ جی ٹی روڑ تا لاہور سیالکوٹ موٹروے وانڈ کے ٹول کولیکشن کی منظوری دی گئی۔