ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا، لوگ حیران

 واشنگٹن (آئی این پی )ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔خاتون اول میلانیا ٹرمپ صدر کے ساتھ کھڑی تھیں، جنہوں نے 2بائبلز تھام رکھی تھیں، لیکن ٹرمپ نے حلف لیتے وقت اپنا سیدھا ہاتھ بلند کیا اور کسی بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔امریکی صدر کے لیے بائبل پر ہاتھ رکھنا قانونی طور پر ضروری نہیں ہے لیکن روایت کے تحت صدر عہدے کا حلف ایک ہاتھ بائبل پر رکھ کرلیتا ہے۔امریکا میں صدیوں سے صدربائبل پر ہاتھ رکھ ہی کر حلف لیتا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیرمتوقع اقدام نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔