پیس بورڈ کے قیام نے مسئلہ کشمیر اٹھانے کا موقع فراہم کردیا: مشاہد حسین

کئی سال سے  التواء  کا شکار مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ  کے  کردار اور فعالیت  پر سوالیہ نشان ہے:رضوان شیخ
واشنگٹن(آئی این پی )سینئرسیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید  نے  کہا ہے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین آپس میں جڑے ہوئے ہیں، دونوں معاملات کے حوالے سے پاکستان کا موقف روزِ اول سے واضح ہے، امریکی صدر کی جانب سے پیس بورڈ کے قیام نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر اس اہم فورم پر اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے منعقدہ خصوصی ویبینار  سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔۔ امریکہ میں   سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا  مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سالہا سال سے  التوا کا شکار مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ  کے  کردار اور فعالیت  پر سوالیہ نشان ہے۔