پنجاب اپنے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو اعتراض نہیں بنتا:عرفان صدیقی

 ایسا کوئی فیصلہ ہوا جس سے دوسرے صوبہ کا حق مارا ہے تو سامنے لائیں:سینیٹ میں اظہار خیال
 اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے سینیٹر  عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو اعتراض نہیں بنتا، ایسی باتیں نہ ہوں کہ فیڈریشن ٹوٹ جائے۔ وہ منگل کوسینیٹ میں دریائے سندھ پر کمرشل کموڈٹی فارمنگ کیلئے بیراج ڈیمز کنال تعمیر سے متعلق پیش کی گئی تحریک التوا پر سینیٹر شیری رحمان کو جواب د ے رہے تھے۔سینیٹر شیری رحمان نے پہلے سے منظور شدہ تحریک التوا ایوان میں بحث کیلئے پیش کی۔شیری رحمان نے کہا کہ معاملے پر سندھ کے تمام علاقوں میں شدید احتجاج ہوا، حکومتی فیصلے پر سندھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے واضح اعتراض کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ چولستان کے ریگستان کو ہریالی میں تبدیل کرنے کیلئے پانی تبدیل کیا جا رہا ہے