پشاور: بہادر خاتون نے دوڑ کر چور پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

پشاور: بہادر خاتون نے دوڑ کر چور پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

پشاور میں ایک خاتون نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے چور کو پکڑ کر مثال قائم کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک چور نے خاتون کا موبائل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، خاتون نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اس کے پیچھے دوڑ لگا دی اور کچھ فاصلے پر ہی اسے دبوچ لیا۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بھرپور عزم کے ساتھ چور کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور بالآخر اسے قابو کر لیتی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل برآمد کر لیا۔ پولیس حکام نے بہادر خاتون کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات جرائم کے خلاف عوامی بیداری کی عکاسی کرتے ہیں۔