ٹی20 ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Colombo کے R. Premadasa Stadium میں کھیلے جا رہے میچ میں مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ اسٹیو اسمتھ ابھی تک سری لنکا نہیں پہنچے اور دو روز قبل تک گولف کھیل رہے تھے۔آسٹریلیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بری نہیں، تاہم وقت کے ساتھ سست ہو سکتی ہے اور ٹیم ایک اضافی اسپنر کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف وننگ شاٹ کھیلنے والے برینڈن ٹیلر آج میچ میں شریک نہیں ہوں گے، جبکہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاطاً آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔