گورنر پنجاب سلیم حیدر کا شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر تعزیتی دورہ

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر تعزیتی دورہ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیاں لازوال ہیں۔ ملک کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں، جن پر پوری قوم کو ناز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔