وزیرِاعظم شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ، عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ عوامی اجتماع میں شرکت کرکے خطاب کریں گے۔

دورے کی تفصیلات:
وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وہ عوامی نمائندگان اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن ان کے خطاب کو براہِ راست نشر کرے گا۔یہ دورہ ڈیرہ غازی خان میں جاری ترقیاتی کاموں اور حکومتی پالیسیوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔