کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کا کورٹ شیڈول جاری کردیا۔جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگی۔ ایک بجے تک سماعت اور آدھا گھنٹہ چیمبر ورک ہوگا۔ جمعہ کو مقدمات کی سماعت ساڑھے 8سے ساڑھے 12بجے تک ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ہفتے کو فیصلے کا دن ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتیں مذکورہ شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔