اپوزیشن کا حکومت مخالف اتحاد کو وسعت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑائو ڈالے گی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت  سندھ روانہ ہوگی، سندھ کے 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کے لیے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا جبکہ اپوزیشن رہنما جیئے  سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔اپوزیشن الائنس کے وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شریک ہوں گے