جیلوں کے قیدی باہر آکر احتجاج کریں تو قانون اپنا راستہ لے گا: فیصل کریم

جیلوں کے قیدی باہر آکر احتجاج کریں تو قانون اپنا راستہ لے گا: فیصل کریم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید افراد جب احتجاج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ احتجاج کے بجائے عدالتوں کا راستہ اپنایا جائے، کیونکہ سب کو قانونی حق حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اور گالم گلوچ سے صوبے کے حقوق حاصل نہیں کیے جا سکتے۔گورنر کا کہنا تھا کہ احتجاج صرف کارکنوں کو متحرک کرنے کی کوشش ہے، اور وفاقی حکومت نے مذاکرات کی بات کرکے سیاسی سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں مذاکرات کی پیشکش کے باوجود 9 مئی جیسے واقعات رونما ہوئے۔فیصل کریم نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور کراچی میں بھی بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اور بھارت کو چند دن میں جواب دیا جا سکتا ہے، جس سے دہشتگردوں کا مقابلہ مشکل نہیں ہے۔