ظفروال (خصوصی رپورٹ )ظفروال نارووال روڈ پر پنڈوری کیمقام پر کوسٹر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوسٹر کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔