سندر میں دانش گجر کو نشانہ بنایا گیا ،دیرینہ دشمنی سمیت دیگر محرکات پر تحقیقات جاری : پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سندر میں پیش آیا جس میں دانش گجر نامی شہری شدید زخمی ہو گیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاواقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دیرینہ دشمنی سمیت قتل کے دیگر محرکات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے۔