نامعلوم افراد کی فائرنگ، بزرگ شہری زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر بیٹھا ہوئے 65سالہ شخص کو زخمی کر دیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر بیٹھا ہوئے 65سالہ احمد علی کو زخمی کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا واقعہ کی فوٹیج منظر عام آگئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا