پی ٹی آئی ، کا احتجاج جماعت اسلامی کا اجتماع ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج اور جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں اجتماع کے حوالے سے راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ راولپنڈی شہر کینٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں 32 مقامات پر پولیس فورس کے ساتھ پولیسں پکٹس قائم کی گئیں ۔ ہر پولیس پکٹ پر اپر سبارڈینیٹ کی سربراہی میں پولیس اہلکار تعینات رہے ۔فورس کو ربڑ بلٹس، آنسو گیس کیلئے گنز و شیلوں سمیت اینٹی رائٹس آلات و کٹ سے لیس رکھا گیا ۔ پولیس پکٹس لیاقت باغ ،فوراہ چوک،منڈی موڑ ۔کیرج فیکٹری ،کمیٹی چوک ،چاندنی چوک ، فیض آباد دونون جانب ،صادق آباد ،میڑو اسٹیشن صدر ،22 نمبر چونگی ،چوہڑ چوک، ایم ایچ چوک وغیرہ کے علاقوں میں قائم ہیں۔سینٹرل جیل اڈیالہ کے راستوں و گیٹس پر بھی پولیس کی خصوصی پکٹس قائم کیے گئے۔ چک بیلی موڑ ،ٹھلیاں انڑ چینج ،چکری انڑچینج ،جوڑیان وغیرہ پر بھی پولیس پکٹس قائم کیے گئے۔فورس کو موجودہ سیکورٹی حالات اور تھریٹس سے آگاہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے فرائض سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی اور اور آل سپرویژن ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب سرانجام د ئیے ۔