پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق مہم جوئی کے دوران جاں بحق

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسماء مشتاق سپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئیں۔اسماء مشتاق حال ہی میں پاکستان کے قراقرم کے سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے لیے مہم کا حصہ بنیں۔رپورٹس کے مطابق اسماء نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ کامیابی سے اسپانٹک کی چوٹی سر کی اور اس وقت ان کی صحت بہتر تھی۔تاہم چوٹی سے واپسی کے دوران انہیں مبینہ طور پر بلند مقام کی بیماری (ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس) کا سامنا کرنا پڑا، گائیڈ نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔