اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)آر ایل این جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث درآمدی آر ایل این جی سے بجلی بنانا بھی مہنگا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں آر ایل این جی سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 47.4 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ سال 22 سے فروری 26 تک آر ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 20 روپے سے 26 روپے رہی تھی۔ توانائی ماہرین کے مطابق قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آر ایل این جی کی درآمدی لاگت میں اضافہ اورقطر کی جانب سے فورس میجر کے باعث معاہدہ شدہ آر ایل این جی کی ترسیل متاثر ہونا ہے،معاہدہ شدہ حجم میں کمی کے باعث پاکستان نے اسپاٹ آر ایل این جی کارگوز پر انحصار بڑھایاجس سے مجموعی لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا۔