آرتھوپیڈک سرجن کی وائرل پوسٹ کے بعد پربھاس کے مداح تشویش میں مبتلا

 پربھاس نے اپنے کام کے لیے خاموشی سے جو درد اور چوٹیں برداست کی ہیں، وہ ان کی لگن کا ثبوت ہیں
ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم باہوبلی اور کالکی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بھارتی اداکار پربھاس کی ایک تازہ تصویر ڈاکٹر کے ساتھ وائرل ہونے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ہڈیوں کے معروف ڈاکٹر نے پربھاس کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا، فلموں کے پردے پر جو شاندار ایکشن اور اسٹنٹ ہم دیکھتے ہیں، ان کے پیچھے اداکار کی بے شمار ذاتی اور جسمانی قربانیاں چھپی ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ پربھاس نے اپنے کام کے لیے خاموشی سے جو درد اور چوٹیں برداست کی ہیں، وہ ان کی لگن کا ثبوت ہیں۔سرجن کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے کہ کیا پربھاس کو گھٹنے یا کمر کی کسی پرانی چوٹ کی وجہ سے سرجری یا شدید علاج سے گزرنا پڑ رہا ہے؟